: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے 43 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا اور انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کرنے والی پہلی بڑی پارٹی بن گئی۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جے پی نڈڈا J P Naddaنے پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کے ساتھ ملاقات کے بعد فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 50 فیصد سے زیادہ امیدوار خواتین اور نوجوان ہیں جبکہ تقریبا 60 فیصد امیدوار پسماندہ طبقوںسے ہیں۔ 243 ارکان والی بہار اسمبلی کے انتخابات 12
اکتوبر سے پانچ نومبر کے درمیان گے۔نڈڈا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے تمام کمیونٹیز کو نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے۔ پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تمام دوسرے سی ای سی رکن شامل ہوئے۔فہرست میں کوئی مسلم نام نہیں ہے۔ فہرست میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے 19 امیدواروں کے نام ہیں، دوسرے کے لئے 15 جبکہ بعد کے مرحلے کے لئے نو امیدواروں کے نام شامل ہیں۔نڈڈا نے کہا کہ بعد کی فہرستوں میں مسلم نام ہوں گے۔